ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یوپی میں پھر لرزہ خیز واردات: پوجا کیلئے مندر گئی خاتون کے ساتھ درندگی، مندر کے پجاری اور چیلے پر الزام ؛عصمت دری کے بعد کردیا خاتون کا قتل

یوپی میں پھر لرزہ خیز واردات: پوجا کیلئے مندر گئی خاتون کے ساتھ درندگی، مندر کے پجاری اور چیلے پر الزام ؛عصمت دری کے بعد کردیا خاتون کا قتل

Wed, 06 Jan 2021 20:17:58  SO Admin   S.O. News Service

بد ایوں، 6جنوری (ایس او نیوز) اُترپردیش کے بدایوں  میں پیش آئی ایک  لرزہ خیز واردات میں  مندر کے پجاری اور اس کے چیلوں نے  پوجا کیلئے مندر داخل ہونے والی خاتون کی  عصمت لوٹ لی، پھر  اس کا قتل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 3 جنوری کو پیش آیا تھا۔

اطلاع کے مطابق بدایوں میں  آنگن واڑی کی ایک معاون خاتون کے ساتھ پہلے  اجتماعی عصمت دری کی گئی ، پھر اس کا قتل کردیا گیا، وہ 50 سال کی تھی اس پر ستم   بالائے ستم یہ کہ  مہلوک خاتون معمول کے مطابق مندر میں پوجا کیلئے گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر مندر کے پجاری، اس کے چیلے اور ڈرائیور نے مل کر یہ لرزہ خیز واردات انجام دی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مہلوکہ کے جسم پر سے  شدید چوٹوں کے ثبوت پائے گئے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے  جس میں سے دو لوگوں کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

متأثرہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ:’مہلوکہ خاتون اتوار کے روز قریب کے ایک گاؤں کے مندر میں معمول کے مطابق پوجا ارچنا کے لئے گئی تھی، جہاں مندر کا پجاری، اُس کے ایک”چیلے“اور ڈرائیور نے معمر خاتون کے ساتھ عصمت دری کی، بعدا زاں خاتون کو قتل کردیا۔ دیر رات پجاری اپنی جیپ سے آیا،اور متأثرہ خاتون کی لاش دروازے پر پھینک کر چلا گیا‘۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے4 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ متأثرہ کنبہ کا کہنا ہے کہ یدھوتی  پولیس اسٹیشن آفیسر رویندر پرتاپ سنگھ نے ان کی درخواست  پرپہلے  کان ہی نہیں دھرا تھا۔ یہاں تک کہ جائے وقوعہ کی جانچ بھی نہیں کی تھی۔ واقعہ کے تقریبا 18 گھنٹے بعد لاش کو پیر کی دوپہر پوسٹمارٹم کے لئے بھیجا گیا تھا۔ تاہم ان الزامات کا کوئی جواب دیئے بغیر ایس ایس پی سنکلپ شرما کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جلد ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایس پی سنکلپ شرما کا کہنا ہے کہ 3 افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 (عصمت دری) اور 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Share: